اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مصدقہ ذرائع سےمعلوم ہواہےکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہفتے کو ایک بھاری ایجنڈے کے ساتھ افغانستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل جارہے ہیں، یہ ان کاپہلاغیرملکی دورہ بھی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ کا یہ دورہ کسی طور بھی رسمی نہیں ہوگا بلکہ اس دورے میں ہونے والےدو طرفہ مذاکرات دوررس نتائج کےحامل ہونگے۔شاہ محمودقریشی کےاس دورے کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ایف ڈنفورڈکی دورہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں دیکھاجارہا ہے۔