چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثارنے بوتلوں میں پانی بیچنے والی کمپنیوں کی طرف سے زیر زمین پانی کے استعمال کے معاملے پر از خود نوٹس لیا۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلزسے استفسار کیا کہ بتائیں پانی بیچنے والی کمپنیاں کتنا پانی استعمال کر رہی ہیں؟ رپورٹ شام تک مل جانی چاہیے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ زیر زمین پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کھینچا اور بیچا جا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے پانی بیچنے والی کمپنیاں اس کی کوئی قیمت بھی ادا کررہی ہیں یا نہیں؟
چیف جسٹس نےکہا کہ اس معاملے پر مزید سماعت ہفتے کو لاہور میں ہوگی لہٰذا کراچی کی کمپنیاں بھی وہیں آجائیں۔