کوئٹہ( سٹی ڈیسک)شہید بینظیر ہسپتال کی نرسنگ سٹاف کےبیان میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مریم ورزیگانی کی سٹاف کے مسائل کے حل کی کوششیں قابل تحسین ہے انہوں نے ہسپتال میں بہتر اور پرسکون ماحول برقرار رکھا ہے ان کی بہتر کارکردگی کے باعث عوام کو مفت ادویات کی فراہمی بھی کی جارہی ہے جس سے لوگ بھرپور مستفید ہورہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیکل سپرٹینڈنٹ آئندہ بھی یہ کارکردگی برقرار رکھیں گی۔