کوئٹہ(آن لائن)بی ایس او پجارکے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہاہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا تاسیس 51 سال پہلے 25 نومبر 1967 کو اس وقت ہوا جب نو آبادی دنیا انقلابی تحریکوں کی لپیٹ میں تھی بدقسمتی سے ماضی قریب کی قیادت کے نظریات سے انحراف نے تنظیم کو تقسیم در تقسیم کا شکاربنادیا طلباء اپنے حقوق کیلئے پریشان جبکہ تعلیمی ادارے تباہ حالی کا شکا رہیں نوجوانوںکوئی پرسان حال نہیں نوجوان طاقت کو منظم کرنے کیلئے بی ایس او کا اکیسواں قومی کونسل سیشن "بی ایس او کے نظریات کے دفاع میں" تنظیم کے 51ویں یومِ تاسیس 25 نومبر کو کوئٹہ میں مرکزی آرگنائزر ظریف رند کی زیرِ صدارت منعقد ہونے جا رہا ہے 25 تا 26 نومبر کو بند اجلاس جبکہ 27 نومبر کو تقریبِ حلف برداری، جلسہ عام اور بلوچی موسیقی دیوان بھی ہوگا۔