• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سواروں کی فائرنگ، لاہور سے چھٹی پر سرگودھا جانیوالے میاں بیوی قتل

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا کے نواحی گاؤں میں کار سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قتل ہونے والے لاہور میں رہائش پذیر تھے اور چھٹی کے باعث گاؤں آئے ہوئے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ کمبوہ میں ریلوے ملازم احمد حیات میکن اور اس کی اہلیہ طاہرہ کو مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ مقتولین کی عمریں 50 سے 55 سال بتائی گئیں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات دشمنی کا شاخسانہ ہوسکتی ہے ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کررہے ہی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی گئیں۔
تازہ ترین