• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، بیوی نے ڈنڈے مار کر شوہر کو قتل کر دیا

سرگودھا میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی نے ڈنڈے مار مار کر خاوند کو بے دردی سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرگودھا کے نواحی علاقے شاہ پور کی نسیم کالونی میں رہائش پذیر احمد سعید اور اس کی اہلیہ تسلیم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔

احمد سعید گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی تسلیم نے اس پر ڈنڈے سے حملہ کرکے اس کا سر بری طرح کچل دیا، جس سےاس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

تازہ ترین