سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمقانہ باتیں کرنے کے بجائے محکمے کی مالی حالت بہتر بنانے کی کوششیں کریں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سعد رفیق نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کیا۔
ان کا کہناتھاکہ ریلوے خسارہ ایک دو یا تین برس میں ختم نہیں ہو سکتا،ریلوے کی زمینیں بیچ دینا مرغی ذبحہ کرنے کے مترادف ہو گا، خسارہ پھر بھی وہیں رہے گا۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہناتھاکہ وقت ثابت کرے گا کہ دونوں نئی ٹرینیں ریلوے کے خسارے میں کم از کم 20 کروڑ سالانہ کا اضافہ کریں گی ۔
انہوں نے کہاکہ 65 سال سے زائد عمرافرادکو آدھے ٹکٹ کی سہولت ان کے دورسے حاصل ہے۔