سکھر (بیورو رپورٹ) پنوعاقل میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق پنوعاقل کے کچے کے گاؤں سانول چاچڑ میں گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل کردیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔