کوئٹہ (پ ر) جمعیت کے صوبائی ناظم انتخاب مولاناعبدالخالق مری نے کہاہے کہ ایک ہفتہ میںتمام اضلاع کے نظماء انتخابات اورصوبائی معاونین کاپریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کیاجائے گاابھی تک کسی ضلع کاکنوینربھی مقررنہیں کیاہے،مرکزی ہدایات کے مطابق صوبہ بھرمیں صاف وشفاف رکنیت سازی کریں گےاضلاع نے اپنی تجاویزاورسفارشات بھجوادیں ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی اجلاس میں شرکت کے بعدکوئٹہ میں مختلف اضلاع کے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرمفتی گلاب کاکڑ،عطاء اللہ کاکڑ،حاجی قاسم خان خلجی،ڈاکٹرخلیل الرحمن کاکڑکی قیادت میں ژوب،لورالائی،قلعہ سیف اللہ اورکوئٹہ کے وفودموجودتھے۔