• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاستھ ملینگا کی ون ڈے میں 305وکٹیں ،ویٹوری کا ریکارڈ برابر

سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لاستھ ملینگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 305وکٹیں حاصل کرکے سابق کیوی باؤلر ویٹوری کی زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

تین سو پانچ وکٹوں کے حصول کے بعد ملینگا زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 12ویں باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے ہفتہ کو ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس کے ساتھ مالنگا اور ویٹوری کی وکٹوں کی تعداد برابر ہو گئی ہے، دونوں نے 305 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

تازہ ترین