• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مریم نواز آپ نے والدہ کھوئی ہے ،جس کا مداوا نہیں‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مریم نواز آپ نے اپنی والدہ کھوئی ہے ،جس کا کوئی مداوا نہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ آج نواز شریف اورمریم نواز کے ساتھ بیگم کلثوم نواز کےانتقال پر تعزیت کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اللہ تعالی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور صبر جمیل عطا کرے،دکھ اور مشکل کے اس وقت میں شریف خاندان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین