• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم اور صفدر کی پرول پر رہائی کا آخری دن

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی پرول پر رہائی کا آج آخری روز ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے تینوں کو آج سہ پہر 4 بجے تک پرول پر رہائی دے رکھی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ نواز شریف نے پرول کی مدت بڑھانے کی کوئی درخواست نہیں کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں کینسر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئی تھیں، ان کی تدفین میں شرکت کے لیے میاں نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو پرول پر رہائی دی گئی تھی جس میں کئی مرتبہ توسیع کی گئی۔

تازہ ترین