• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

شنگھائی میں سالانہ سیاحتی میلے کا شاندار فلوٹنگ پریڈ سے آغاز


 چین کے شہر شنگھائی میں29ویں سالانہ سیاحتی میلے کا آغاز ہوگیا ہے ۔

21روز تک جاری رہنے والے اس میلے کا افتتاح شاندار فلوٹنگ پریڈ سے ہوا جس میں رنگ برنگے اور خوبصورتی سے سجائے گئے فلوٹس نے حصہ لیا۔

پریڈ میں جہاں ڈزنی لینڈ کے فلوٹ اور ڈانسرز نے عوام کو محظوظ کیاوہیں مختلف تھیمز کی عکاسی کرتے شاندار جگمگاتے فلوٹس نے خوبصورت سماں باندھ دیا۔

میلے میں روائتی پریڈ اور گراں پری کے علاوہ بوٹنگ پریڈ اوربین الاقوامی میوزک فائر ورکس فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔

یہ سیاحتی میلا اپنی رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں چین سمیت مختلف ممالک سے آئی کئی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین