• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی لبنان جنگ بندی پر امریکی کردار کی تعریف

تصویر، وزیراعظم شہباز شریف، فیس بک
 تصویر، وزیراعظم شہباز شریف، فیس بک

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی پر امریکی کردار کی تعریف کردی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم سے امریکی صدر کے مشیر مسعد بولوس نے ملاقات کی، جو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ میں ہوئی۔

دوران گفتگو شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امریکی صدر کی قیات میں پاک ،بھارت جنگ بندی کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعظم پاکستان نے لبنان میں جنگ بندی پر امریکی کردار کی تعریف کی اور اسلام آباد اور واشنگٹن میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اورمسعد بولوس کی ملاقات میں تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اعلامے کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، مسعد بولوس نے پاکستان کے مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی اور امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید