پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اعتماد سازی کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی اور اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔
اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسیر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی سے ملاقات کی، انہوں نے بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر اور علامہ ناصر عباس بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیں گے، اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں کی اپیلوں پر بھی سماعت جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہو گی۔