سکھر (بیورو رپورٹ) ناظم امتحانات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈسکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ طلبا ء اور طالبات جنہوں نے ایچ ایس سی پارٹ ٹو کا سالانہ امتحان 2018 یا اس سے قبل پری میڈیکل پارٹ ون اور ٹو یا پری انجنیئرنگ پارٹ ون اور ٹو گروپ کا امتحان پاس کیا ہو ، وہ طلباء جن کودیے گئے مضامین میں اگر دوبارہ امتحان دینے کی خواہشمند ہو تو وہ سالانہ امتحان 2019میں اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔فارم فیس 2000بغیر لیٹ فیس کے 28ستمبر2018تک جمع کراسکتے ہیں جبکہ 2500لیٹ فیس کے ساتھ فارم 15اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔