نواب شاہ (بيورورپورٹ) کمشنر شہیدبےنظیرآباد ڈویژن اکرم علی خواجہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران صورتحال کا جائزہ لینے اور معلومات حاصل کرنے کے لئے ڈویژنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کے ٹیلیفون نمبر یہ ہیں 02449370333 اور فیکس نمبر02449370392 ہے۔ کنٹرول روم 13 محرم الحرام تک 24 گھنٹے کھلا رہے گا اور اس کے لئے متعلقہ عملے کی شفٹ وار ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں جبکہ کمشنر آفس کے آفس سپرنٹنڈنٹ اعجاز علی میمن کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔