• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کمیونٹی سینٹر اولڈہم کے زیرانتظام بیڈمنٹن ٹورنامنٹ،20 ٹیموں کی شرکت

اولڈہم ( نمائندہ جنگ) پاکستانی کمیونٹی سینٹر اولڈہم کے زیرانتظام پاکستان انڈی پنڈنس کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بیس ٹیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سینٹر اولڈہم کے منتظم اعلی محمد الیاس کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کھیل نہ صرف صحت کے لیے بہت مفید ہیں بلکہ یہ نوجوانو ں میں آگے بڑھنے کی جستجو کو بھی مزید بڑھادیتے ہیں۔ ہمارا مقصد کمیونیٹی میں صحت مند معاشرے کی افادیت کو فروغ دینا ہے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے رکن جاوید طارق کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹس سے نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کو دکھانے کا موقع ملتا ہے اور یہ ٹورنامنٹ سمیش اکیڈمی یوکے کے زیرنگرانی کھیلا جا رہا ہے تو کھلاڑیوں کی رینکنگ اور بین الاقوامی سطح پر بھی اس سے کھلاڑیوں کو نمائندگی حاصل ہوگی اور ہو سکتا ہے یہیں سے کوئی نوجوان کل برطانیہ کی بھی نمائندگی کے لیے چنا جائے۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے رکن انیس الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسے ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئندہے کیونکہ اس سے نا صرف نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع مل رہے ہیں بلکہ نئے کھلاڑی بھی سامنے آرہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی میئر آف اولڈہم جاوید اقبال بھٹی نے جیتنے والوں کو ٹرافیاں دیں اور کمیونٹی کے مابین اخوت اور بھائی چارہ بڑھانے والے اس ایونٹ کو بے حد سراہا۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے علاوہ تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تازہ ترین