• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور ایئرپورٹ کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے، چوہدری شعبان

سلاؤ ( اورنگزیب چوہدری ) تحریک انصاف آزاد کشمیر ، یورپ و امریکہ کے کوآڈنیٹر سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری شعبان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میرپور اور گردونواح کے شہروں سمیت اوورسیزکشمیریوں کے دیرینہ خواہش اور مطالبے میرپور میں ائر پورٹ کے قیام کے مطالبے کو تسلیم کر لیا ہے جس سے یقینی طور پر اوورسیز کشمیری خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مظفرآباد سے میرپور موٹروے جلد شروع کرنے کا بھی فوری اعلان کر کے اوورسیزکشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ میرپور میں ائرپورٹ کا قیام اوورسیز کشمیریوں کا ایک خواب تھا جیسے عمران خان نے پورا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ چوہدری شعبان نے مزید کہا کہ اوورسیزکشمیری وزیراعظم عمران خان کی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ ایپل میں بھرپور حصہ لیں گے۔
تازہ ترین