• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مبشر! کبھی میرے بارے میں کہانی کہو۔‘‘

ڈوڈو نے فرمائش کی۔

’’ڈوڈو خوب صورت نوجوان ہے۔

وہ بہت بڑا بیٹسمین ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کی طرف سے شریک تھا۔

فائنل کے آخری اوور میں چھتیس رنز درکار تھے۔

ڈوڈو نے چھ گیندوں پر چھ چھکے لگا دیئے۔‘‘

میں نے کہانی بنائی۔

ڈوڈو کچھ دیر مسکراتا رہا۔ پھر کہا،

’’ارے بھائی جھوٹی کہانی مت لکھا کرو۔

ہمیشہ سچ بولا کرو۔‘‘

میں نے کہا،

’’ڈوڈو موٹا مشٹنڈا ہے،

بھاگ کر رنز نہیں بنا سکتا۔

آنکھیں کم زور ہیں،

پہلی گیند پر آؤٹ ہو جاتا ہے۔‘‘

ڈوڈو چلایا، ’’منحوس! بکواس بند کر۔‘‘

*****

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین