ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ڈویژن ملتان کی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ گزشتہ روز اجلاس میں کیا گیا جس میں ایس پی ریلوے شاہد نواز ،ڈویژنل انجینئرز عابد رزاق، شعیب اقبال،ثنااللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ مس صدف نے شرکت کی ،ڈی ایس ریلوے امیر داؤد پوتا نے مذکورہ افسران کو ہدایت کی ریلوے کی اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔