ملتان(لیڈی رپورٹر) ن لیگ شعبہ خواتین ملتان کی سٹی صدر سلطانہ شاہین،سٹی جنرل سیکرٹری شاہین شفیق ،ضلعی صدر ڈاکٹرحمیدہ خانم نے جاتی امرامیں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کی اور گہرے رنج کا اظہار کیااور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر سلطانہ شاہین آبدیدہ ہوگئیں ،لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں ، دریں اثنالیگی رہنما حاجی ارشد بوٹا نے بھی شریف خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور بعد ازاں بیگم کلثوم نواز کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی ،یوتھ ونگ کے رہنما ملک رفیق کریمی بھی انکے ہمراہ تھے ۔