• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالے کا پانی گرین بیلٹ میں استعمال کیلئے پائلٹ پراجیکٹ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے صاف پانی کی بچت کیلئے راولپنڈی کے ایک نالے سے بطور پائلٹ پراجیکٹ پارکوں میں پودوں اور گرین بیلٹ کو پانی دینے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے بلڈنگ پلان میں بیسن کا پانی فلش ٹنکی میں استعمال کو لازمی قر ار دیا جا رہا ہے اس حوالے سے باقاعدہ منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور یہ کام چیف انجینئر چوہدری عتیق الرحمٰن کو سونپ دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق کینٹ بورڈ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر نالے کے پانی کو گرین بیلٹ اور پارکوں میں استعمال کرے گی اوراس چیز کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس قدر صاف پانی کو بچایا جاسکتا ہے ۔ ادھر نئے بلڈنگ پلان میں اس چیز کو شامل کیا جا رہا ہے کہ بیسن میں استعمال ہونے والا پانی سیور لائن میں جانے کی بجائے فلش ٹنکی میں جائے جو پھر فلش کیلئے استعمال ہو سکے اس طرح پانی کی بچت ہو گی۔
تازہ ترین