• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) تھانہ گولڑہ کے علاقے میرا رکھ میں اولاد نہ ہونے پر خاوند نے اپنے بھائیوں سے مل کر بیوی کو گلادبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے عبدالواحد کی رپورٹ پر برگت گل اور اس کے بھائیوں فاروق او رندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ برگت گل کی بی بی فاطمہ سے شادی ہوئی تھی اور اولاد نہ ہونےپر اس کے بھائی بیوی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے تھے۔ میاں بیوی میں تلخی ہوئی تو اس نے بیوی کو اپنے بھائیوں کی مدد سے گلا دبا کرموت کے گھاٹ اتار دیا ۔ مدعی کے مطابق اس کا داماد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس نے متوفیہ کا پوسٹ مارٹم کروا کر نعش ورثا کے حوالے کردی۔
تازہ ترین