• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق (جنگ نیوز) شام کے صوبے ادلب میں تین سو سے زائد ڈاکٹروں اور نرسوں نے مظاہرہ کیا ہے۔ اس مظاہرے میں طبی عملے نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ادلب کے شہریوں کو بشارالاسد کی فورسز کی جانب سے ممکنہ حملے سے تحفظ فراہم کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین نے اس مارچ میں آپریشن تھیڑ کا یونیفارم پہن رکھا تھا، جب کہ ہاتھوں میں پھول بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ یہ مظاہرہ ترک سرحد کے قریب واقعے اتمے کے ایک اسپتال کے باہر کیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں سے ادلب میں شامی اور روسی فورسز کی جانب سے زبردست فضائی حملے جاری ہیں۔

تازہ ترین