• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی سکھر سے کراچی پرواز میں بم کی اطلاع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے کی سکھر سے کراچی جانے والی پرواز PK595کو ائر پورٹ سیکورٹی فورس کی جانب سے بم کی اطلاع ملنے پر ٹیک آف سے روک دیا گیا۔ بم کی اطلاع سکھر پولیس کی جانب سے اس وقت دی گئی جب طیارہ ٹیک آف کے لئے تیار تھا۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ مسافروں اور سامان کو طیارے سے اتار کر طیارے کی مکمل تلاشی لی گئی۔سامان کی تلاشی بم ڈسپوزل سکواڈ اور ائر پورٹ سیکورٹی فورس نے لی اور بعد میں متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے طیارے کو پرواز کے لئے کلیئر کر دیا گیا۔ طیارہ کراچی کے لئے ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوا۔
تازہ ترین