اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 22ستمبر کو نیویارک روانہ ہونگے۔ افغانستان کے بعد یہ اُن کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک مختصر وفد بھی نیویارک جائے گا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفترخارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام شامل ہونگے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کے موقع پرمختلف ممالک کے وزراء خارجہ سے بھی سائیڈ لائن ملاقاتیں کریں گے۔