• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز،مریم ،صفدر سزا معطلی درخواستوں کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے آج تک ملتوی کر دی ہے، پیر کو جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی تو نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے بتایا ہم نے سزا معطلی کی درخواست پہلے سنے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی وہاں پیش ہو رہے ہیں اس پر جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت ہونے پر گزشتہ سماعت پر نیب نے دلائل دئیے ہم نے تو ابھی اس پر فیصلہ کرنا ہے کہ درخواستیں قابل سماعت ہیں یا نہیں؟ نیب کے کہنے پر سزا معطلی کیس سنا اور نیب کی مشاورت سے آج تک کیس ملتوی کیا تھا اب یہ سپریم کورٹ چلے گئے ہیں ، ساری چیزیں آپکے مشورے سے طے ہوئی تھیں اور آپ نے اپنی مشاورت سے طے کردہ بات کو ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا سپریم کورٹ کی طرف سے ابھی کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین