• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچی آبادی میں تین ہفتے گزرنے کے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہ ہو سکی

لاہور(سپیشل رپورٹر ) لیسکو سب ڈویژن صدر کی جانب سے کچی آبادی بستی جھلاراں کینٹ میں بجلی منقطع کئے ہوئے تین ہفتے گزر گئے ہیں لیکن تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ۔ متاثرہ رہائشیوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ این او سی نہیں دے رہا جس وجہ سے لیسکو انتظامیہ بجلی بحال نہیں کر رہی حالانکہ ار د گرد آبادیوں میں این او سی کے بغیر بجلی کی سپلائی جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جبکہ خواتین اور بچے آبادی سے نقل مکانی پر مجبور ہیں بجلی بحال نہ کی گئی تو لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
تازہ ترین