• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے بڑی ملٹری ایکسر سائز اختتام پذیر



روس میں دنیا کی سب سے بڑی ملٹری ایکسر سائز اختتام پذیر ہو گئی ہے جس میں لاکھوں فوجی جوانوں نے بھاری اسلحے اور جدید جہازوں کے ساتھ حصہ لیتے دکھائی دئیے۔

1981سے اب تک لگ بھگ چار دہائیوں سے جاری ان سالانہ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے دیگر کئی ممالک سے بھی فوجی شرکت کے لئے روس پہنچے ۔

مشرقی سائیبریا کے ملٹری ڈسٹرکٹ میں منعقدکی جانیوالی ان ایکسرسائزز میں چین سے تین ہزار سے زائد فوجیوں نے شرکت کی اور جدید ہتھیاروں سے لیس فوجی جوانوں نے درجنوں کومبیٹ گاڑیوں اور ٹینکس سمیت مشق میں حصہ لیا۔

ان ایکسرسائزز میں کئی یونٹس کی ملٹری ڈرِل میں جنگی ساز وسامان اوردیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے فوجیوں نے سخت موسمی حالات میں اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کی مشقیں کرتے دکھائی دئیے جوگزشتہ روز سترہ ستمبر تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین