• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روبوٹک دیوہیکل مکڑی جس پر سواری کرنا بھی ممکن


مکڑی چھوٹی سی بھی ہو تو اکثر افراد کو ڈرانے کے لیے کا فی ہوتی ہے لیکن اس عظیم الشان مکڑی کو دیکھ کر کو ئی نہیں ڈرتا ۔

روبوٹس تیار کرنے والی ایک بر طانوی کمپنی نے اس روبوٹک گاڑی کو مکڑی کی شکل میں تیار کیا ہے جو اپنی چھ ٹانگوں کے ذریعے سڑک پر نکلتی ہے تو سب کی تو جہ کا مر کز بن جاتی ہے جسے حال ہی میں گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیاہے ۔

اس روبوٹک مکڑی کو نہایت ماہرانہ طریقے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیا ر کیا گیا ہے جس کی ناصرف بیرونی شکل بلکہ مکمل طو ر پر چلنے پھرنے کا انداز بھی ایک مکڑ ی ہی جیسا ہے۔

اس روبوٹک مکڑی کو چلانے کیلئے اس کے درمیان میں ایک ڈرائیونگ سیٹ بھی بنائی گئی ہے جس میں ایک وقت میں ایک ہی فردبیٹھ کراسے چلاتااور منفرد سواری کے مزے لیتا ہے۔

تازہ ترین