• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ایئرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا طالب علم نکلا

سکھر ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا آٹھویںجماعت کا طالب علم نکلا۔

پولیس کے مطابق کال کرنے والا 12سالہ بچہ حسنین تھا جس کا ذہنی توازن درست نہیں ،اسے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز دھمکی آمیز کال کے بعد اڑان کےلئے تیار فلائٹ پی کے 595 کو روک لیا گیا تھا اور طیارے میں موجود مسافروں اور سامان کی کلیئرنس کے بعد اسے ٹیک آف کی اجازت دی گئی تھی ۔

تازہ ترین