• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم میچ سے قبل پر جوش ہیڈ کوچ کا کھلاڑیوں کو طویل لیکچر

دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو طویل لیکچر دیا۔ منگل کو آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن سے قبل مکی آرتھر نے پر جوش خطاب میں کھلاڑیوں سے کہا کہ بھارت کے میچ کو عام میچوں کی طرح لیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاک بھارت میچ سے پاکستان کا ورلڈ کپ سفر شروع ہوگیا ہے۔اس لئے ہر میچ کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے لیں۔ عینی شاہدین کے مطابق پر جوش تقریر کے بعد پاکستانی ٹیم کا بھرپور سیشن ہوا جس میں فٹ بال اور فیلڈنگ ڈرلز کے علاوہ بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی گئی۔

تازہ ترین