• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک یوم دفاع’’ ایک عوام فٹبال‘‘ ٹورنامنٹ کا انعقاد

کراچی ( جنگ نیوز ) یوم دفاع پاکستان پر ملک کے بڑے اور تیزی سے ترقی کرتے جے ایس بینک کی جانب سے پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کیلئے ’’ ایک عوام کپ 2018‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سالانہ بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا فائنل نیشنل فائٹرز اور گذری اسٹارز کلب کے درمیان کھیلا گیا۔فیصلہ کن میچ میں نیشنل فائٹرز نے آخری لمحات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کی، میچ کا فیصلہ آخری لمحات میں ملنے والے پینلٹی کک پر ہوا۔فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی جے ایس بینک کے سینئر نائب صدر کارپوریٹ کمیونی کیشن زید ہارون تھے۔ ٹورنامنٹ میں کراچی سے 32 بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔ جے ایس بینک کی جانب سے کھیلے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ کا مقصد کمیونٹیز کو قریب لانا ،ملک میں اتحاد اور یگانگت پیدا کرنا اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ کے اظہار کیلئے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔اختتامی تقریب سے خطاب میں زید ہارون کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کے درمیان برابری کا برتائو جے ایس بینک کا بنیادی مقصد ہے۔ ادارہ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے اپنے اس پیغام کو ملک بھر میں پھیلا رہا ہے۔ہم اپنے مقاصد پانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں، جے ایس بینک قوم کی خدمت، خوشحالی اورترقی کیلئے کوشاں ہے۔
تازہ ترین