• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جونیئر اور یوتھ باکسنگ کا آئندہ ماہ انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں کلبس کی سطح پر باکسنگ کے کھیل کو فروغ دیا جائے گا۔ اس بات کا اظہار سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ نے لیاری ویلفیئر سینٹر باکسنگ کلب چاکیواڑہ لیاری میں کراچی کے چھ اضلاع کے صدور و سیکریٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ریفری، ججز، کمیشن، سندھ کے صدر عبدالغنی درویش، اولمپئن ملنگ بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کے پی ٹی، اسٹیل ملز، کے الیکٹرک اور سندھ گورنمنٹ پریس کی باکسنگ ٹیموں کو بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ27 اور 28 اکتوبر کو کراچی ویسٹ میں جونیئر چیمپئن شپ جبکہ 2سے 3نومبر کو کراچی سائوتھ میں یوتھ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔
تازہ ترین