• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100بالز ٹورنامنٹ،آزمائشی میچوں کے باوجود کائونٹیز کو تشویش

لندن (نیوز ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ ایک طرف 100 بالز ایونٹ کے آزمائشی مقابلے کروارہا ہے اور اس سلسلے میں ویمنز ٹیموں نے میچ کھیل لئے جبکہ مردوں کا پہلا مقابلہ گزشتہ روز ٹرینٹ برج میں کھیلا گیا۔ مگر دوسری جانب کائونٹیز حکام اس منصوبے سے متفق نہیں ہورہے ہیں۔ ای سی بی 2020 سے 100 بالز ٹورنامنٹ کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انگلش کائونٹیز کو اس پر بدستور تحفظات ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ اسکی مارکیٹنگ کے لئے 6 ملین پائونڈز رکھے ہیں جو کئی بڑے پراجیکٹ میں استعمال ہوسکتے ہیں ، اس حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور دیگر حکام کا اہم اجلاس 27 ستمبر کو ہوگا۔
تازہ ترین