• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد اسلامک سینٹر سائوتھ آل لندن میں شہدائے کربلا کانفرنس

لندن(پ ر)جامع مسجد اسلامک سینٹر سائوتھ آل لندن کے زیر اہتمام اورقاری محمد امین چشتی السعیدی کی زیر نگرانی سالانہ عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں حضرات و خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خواجہ محمدآصف، قاری محمد اشرف سیالوی، قاری نواز سیالوی، سید زین العبادین، محمد فیصل چشتی ،چوہدری محمد ارشد، قاری متن، چشتی جنید، اورنگزیب اورمحمد نوید نے شہدائے کربلا کے بارگاہ میں منظوم ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ ڈاکٹر محمد راشد ضیاء نعیمی نے انگلش میں سیرت امام حسینؓ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے جموں و کشمیر برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور خطیب جامع مسجد قاری محمد امین چشتی السعیدی نے کہا کہ امام عالی مقام حضرت سیدنا امام حسینؓ کے ساتھیوں اور اہل خاندان کی شہادتیں اور واقعات کربلا ہر قوم کیلئے سرمہ بصیرت ہیں۔شہدائے کربلا نے لازوال قربانیاں دیں۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے صدر ممتاز عالم دین علامہ سید احمد حسین شاہ ترمذی نے کہا کہ سانحہ کربلا راہ حق میں قربانی کا انمول نمونہ ہے، امام حسین ؓکے رفقاکا ساتھ نہ چھوڑنا اور اپنی جانوں کو حق پر نثار کردینا وفاداری کا اور پاس حق کی اعلیٰ مثال ہے۔ ڈاکٹر راشد ضیاء نعیمی نے کہا کہ شہدائے کربلا کی پاکیزہ زندگی صبر و استقلال و ایثار و قربانی کی اعلیٰ مثالوں سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے۔ کانفرنس سے سید زین العابدین ، مولانا حافظ محمد یونس، قاری محمد اشرف سیالوی، قاری نواز سیالوی، چوہدری شفیق، حاجی خلیل، خواجہ محمد آصف ، قاری متین چشتی، محمد فیصل چشتی، مولانا جنید اورنگزیب اور خواجہ محمود احمد نوشاہی قادری نے شرکت کی، صلوۃ و سلام اور دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔
تازہ ترین