• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے والے2بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ حرم گیٹ نے والدہ کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوانے والے 2بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے، وائس چیئرمین یونین کونسل نعیم نے تھانے میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے محمد اسلم نامی شخص نے اپنے سوتیلے بھائی سلطان کے ہمراہ یونین کونسل میں آکر درخواست دی کہ اس کی والدہ سیزمان زوجہ شیخ عنایت کا 31دسمبر 2017 کو انتقال ہو گیا ہے اس درخواست پر مجھ سے تصدیق کروا لی گئی بعدازاں جب میں نے پڑتال کی تو معلوم ہوا ان کی والدہ زندہ ہیں ملزمان نے جعل سازی سے درخواست پر تصدیق کروا کر میری سیاسی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے پولیس نے کارروائی شروع کردی تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
تازہ ترین