• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد حسن فواد13روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے ، یکم اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

لاہور (نیوزرپورٹر) احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا ۔عدالت نے ملزم کو یکم اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے بھائی کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے منتقل کئے۔ملزم فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری امپلیمینٹیشن برائے وزیر اعلی پنجاب اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ملزم نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طاہر خورشید کو آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا کنٹریکٹ معطل کرنے کے غیر قانونی احکامات جاری کئے۔ ملز م کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق سرکاری طور پر کنٹریکٹ حاصل کرنیوالے چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ معطل کروایا گیا۔نیب کے مطابق ملزم نے بد نیتی کے تحت انکوائری کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ کنٹریکٹ کی رپورٹ کو حکام سے مخفی رکھا۔انکوائری کمیٹی سیکرٹری فنانس طارق باجوہ کی زیر نگرانی کام کر رہی تھی۔
تازہ ترین