• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی کارروائی،راولپنڈی سے پانچ دہشت گردگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، نمائندہ جنگ) سی ٹی ڈی پنجاب نے محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ راولپنڈی اور دیگر اہم شہروں کو دہشت گردوں نے محرم الحرام میں نشانہ بنانے کامنصوبہ بنایاہے.اوروہ راولپنڈی میں ایک حساس ادارے کی بس پرخودکش بمبارکے ذریعے حملہ کرسکتے ہیںجس پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے جانے والے دہشت گردوں میںرضوان اللہ . لال دین . ملک جان. عدنان اور شیر حسن شامل ہیں جواٹک بم حملے اور نوشہرہ میں کیے کیے گئے دھماکوں میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں.دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جاتاہے.جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد خودکش جیکٹ اسلحہ ، بال بیرنگ اور نقشے برآمد ہوئے ۔ دریں اثناء انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار پانچوں ملزمان کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ گزشتہ روز پولیس نے انتہائی سخت پہرے میں ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمان کے عزائم اور ساتھیوں بارے تفتیش کرنی ہے لہذا ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔
تازہ ترین