• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم اور صفدر کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےسزا معطلی کے بارے میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں مطلع کر دیا گیاجس پر تینوں نے اللہ کے حضور شکر انہ ادا کیا ۔

ذرائع کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کئے جانے کے فیصلے سے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

فیصلہ سنانے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اسی بنیاد پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے بند کرادیئے گئے تھے اور سکیورٹی الرٹ کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل کر دیں اور تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کو 5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔

تازہ ترین