• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی سزا معطلی پر فضل الرحمٰن ،اسفندیار ولی کا ردعمل

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی پرمتحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن اورعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کی خبر پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،قرآن میں ہےکہ ہرتنگی کے بعد آسانی ہے ۔

اے این پی کےسربراہ اسفندیار ولی نے نوازشریف و دیگر کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور اسے جمہوریت کی فتح قرار دیا ۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا تھا، تمام جمہوری قوتوں کوجمہوریت کی مضبوطی کیلئےکام کرناچاہئے۔

اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ عوامی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا، ملک میں کرپشن کے خلاف بلاامتیاز احتساب ناگزیر ہے ۔

تازہ ترین