• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف و دیگر کا سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سمیت مرکزی رہنمائوں کا ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی سزا معطل ہونے پر ردعمل سامنے آگیا ۔

شہبازشریف ،خواجہ محمد آصف ،رانا ثنا اللہ سمیت ن لیگی رہنمائوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کی صاحبزادی اور داماد کی رہائی کا فیصلہ کمرہ عدالت میں سنا ۔

شہبازشریف نے نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی پر قرآنی آیت کا حوالہ دیا ’ حق آگیا اور باطل مٹ گیا ،بے شک باطل مٹنے کےلئے ہی ہے‘۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ نیب کا انتقام پر مبنی فیصلہ معطل ہوا ہے،قبل از انتخابات دھاندلی کےلئے نوازشریف کو انتخابی میدان سے نکالا گیا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ہے،اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے،تمام مقدمات میں انصاف کا بول بالاہوگا۔

تازہ ترین