• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھپرو: آفت زدہ قرار دی گئی یونین کونسلوں میں امدادی کارروائی شروع نہ ہو سکی

کھپرو (نامہ نگار) اچھڑوتھر تعلقہ کھپرو کی چار یونین کونسلوں کامل ہنگورو ، بلاول ہنگورجو ، رانک ڈھر، اوربانکو چانیوں کو حکومت سندھ کی جانب سے آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیاتھا لیکن تاحال ان علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہو سکیں ۔جس کی وجہ سےاچھڑوتھر میں قحط و خشک سالی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے اچھڑوتھر کے متاثرین نے تھر سے بیراج کے علاقوں میں کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے ۔اچھڑوتھر میں گزشتہ کئی برسں سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پیاس اور بھوک کے باعث انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشی بھی ہلاک ہو رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اچھڑوتھر میں لوگوں کا گزر بسر مویشیوں کے پالنے پر ہوتا ہے لیکن بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی اور جانوروں کا چارہ پیدا نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے خشک سالی اور قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔علاقے کے مکینوں عطامحمد چانیوں ، جان محمد راجڑ ، علی خان آریسر اور دیگر نےحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اچھڑوتھر تعلقہ کھپرو کے آفت زدہ علاقہ میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں اور علاقے میں علاج ومعالجہ کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا ئیں ۔
تازہ ترین