• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: جے ٹی آئی کا عزم عالیشان ہمارا پاکستان مہم چلانے کا اعلان

سکھر (بیورو رپورٹ) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسد علی قریشی نے کہا ہے کہ ملکی و صوبائی حالات کے تناظر میں جمعیت نے عزم عالیشان ہمارا پاکستان کے عنوان سے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ وہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 18ستمبر سے 31دسمبر تک مہم چلائی جائیگی جس کا مقصد طلبہ میں اسلام اور پاکستان سے محبت کو مزید پروان چڑھانا اور شعور بیدار کرنا ہے، سندھ میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کی جدوجہد مہم کا حصہ ہے۔
تازہ ترین