• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ سے یورپی یونین کے شہریوں کو برطانیہ میں خصوصی رسائی ختم ہوجانی چاہئے

لندن( نیوز ڈیسک) حکومت کی مائیگریشن ایڈوائزری کمیٹی کے مطابق بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے شہریوں کی آزادانہنقل وحرکت کاخاتمہ ہوجانا چاہئے اور برطانیہ کو بھی کینیڈا کی طرح کاسسٹم اختیار کرنا چاہئے جس میں کسی بھی ملک کے شہری کو لیبر مارکیٹ میں داخلے کی کوئی خصوصی اجازت یا حق حاصل نہیں ہے۔گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس رپورٹ کامقصد وزرا کو یہ بتاناہے کہ بریگزٹ کے بعد انھیں کس طرح کام کرنا چاہئے، جس سے ظاہرہوتاہے کہ ملک میں مکمل غیر جانبدارانہ نظام قائم کرنا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی اپنی مائیگریشن پالیسی کاتعین کرنے کی مکمل آزادی نہیں ہوگی اورحتمی پالیسی کاانحصار یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر ہوگا۔لیکن اگر مائگریشن یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہو اور برطانیہ اپنی مائیگریشن پالیسی خود ہی تیار کررہا۔ہوتو ہم سفارش کریں گے کہ پھر ایک ایسی مائیگریشن پالیسی تیار کی جائے جس میں یورپی یونین کے شہریوں کو ترجیحی رسائی کا حق حاصل نہ ہو ۔
تازہ ترین