• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیچلرز آف ڈینٹل سرجری ، التمش انسٹیٹیوٹ کی طالبا ت نے تینوں پوزیشنیں حاصل کر لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی طالبات نے بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کے سالانہ امتحانات میں تینوں ٹاپ پوزیشنیں اپنے نام کر لیں ۔ جامعہ کراچی نے بیچلرز آف ڈینٹل سرجری کے فائنل ایئر 2018 کے نتائج کا اجرا کر دیا جس کے مطابق اوّل دوم اور سوئم پوزیشنیں التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کی طالبات نے اپنے نام کر لیں ۔ اقرا گلزار ولد گلزار احمد نے 910 نمبر حاصل کرکے پہلی ، یسریٰ فاروق ولد محمد فاروق نے 902نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ فلک نصرت ولد نصرت حسین نے 886 نمبر لے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ اس طرح التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کے طلبا نے تمام ٹاپ پوزیشنز حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کردیا۔ التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن 2001ء میں قائم کیا گیا۔ اپنے قیام سے لے کر آج تک ادارے نے اعلیٰ معیار تعلیم قائم رکھا ہے اور ملکی و غیر ملکی طلباء کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے ساتھ بہترین معیار ی تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ متحرک تعلیمی پالیسیوں اوراعلیٰ معیاری تعلیمی اہداف کے ساتھ مضبوط وابستگی نے التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن کو پرائیویٹ سیکٹر میں اہم مقام دلایا ہے اور اس کے طلباء ماضی میں بھی ٹاپ پوزیشن ہولڈرز رہے ہیں ۔ انسٹیٹیوٹ کا سوئیڈن کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ کے ساتھ بھی اشتراک ہے جو عالمی سطح پر طبی تعلیم ،پی ایچ ڈی پروگرام کی تحقیق ، ٹیچر اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام اور سائنٹیفک اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں لیڈر مانا جاتا ہے۔ التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن نہ صرف اپنے طلباء کو اعلیٰ معیاری تعلیم دیتا ہے بلکہ پروفیشنل ازم اور اخلاقیات سکھا کر ان کی شخصیت اور سیرت کی بھی تعمیر کرتا ہے۔

تازہ ترین