کراچی(اسٹاف رپورٹر )بھینس کالونی سے منگل کو لاپتہ ہونے والا بچہ سرگودھا سے مل گیا ،بچہ گھر والوں سے ناراض ہو کر گیا تھا، پولیس کے مطابق سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی میں رہائش پزیر محمد لطیف نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بیٹا 12سالہ رمیز احمد منگل کی سہ پہر سے لاپتہ ہے اور اس کی ہر جگہ تلاش بھی کیا تاہم وہ نہیں ملا ہے ،پولیس نے درخواست کو وصول کرتے ہوئے بچے کی تلاش شروع کردی تاہم بدھ کی سہ پہر پولیس کو اطلاع ملی کہ بچہ سرگودھا میں ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ گھر والوں سے ناراض ہو کر منگل کی سہ پہر گھر سے نکلا تھا اور ٹرین میں بیٹھ کر اپنے آبائی علاقے سرگودھا پہنچ گیا جہاں سے اس کے خاندان والوں نے گھر والوں کو فون کر کے بچے کی موجودگی کا بتایا جس پر بچے کے والدین اس کو لینے سرگودھا روانہ ہو گئے ہیں ۔