• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے قصور شہری کی حراست کیخلاف درخشاں تھانے پر احتجاج،پولیس نے رہا کر دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )درخشاں پولیس کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی حراست پر شہریوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا ،پولیس نے زیر حراست شخص کو رہا کر دیا ،ذرائع کے مطابق درخشاں پولیس نے ڈیفنس کی ایک بااثر شخصیت کے کہنے پر ایک شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا جس کی اطلاع ملتے ہی اس کے ساتھی مشتعل ہو گئے اور تھانے کے باہر جمع ہو کر رہائی کے لیے احتجاج کرنا شروع کردیا ،جس پر پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش بھی کی تاہم ناکامی پر پولیس نے زیر حراست شخص کو رہاکرتے ہو ئے مظاہرین کو منتشر کردیا ،دوسری جانب پولیس نے کسی بھی شخص کو حراست میں لیے جانے یا اس کے حوالے سے ہونے والے احتجاج کی تردید کی ہے ۔
تازہ ترین