• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونوں کے حوالے سے قابل اعتراض اشتہار کی مذمت ،انکوائری شروع کردی ہے، فیاض چوہان

لاہور(خصوصی نمائندہ،خصوصی رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پختون ہمارے بھائی ہیں ،انکی دل آزاری کا سوچا بھی نہیں جا سکتا ،پختونوں کی پاکستان سے محبت غیر متزلزل ہے۔پنجاب حکومت سرکاری ٹی وی پر پختونوں کے حوالے سے چلنے والے قابل اعتراض اشتہار کی بھر پورمذمت کرتی ہےاورذمہ داران کے تعین کیلئے محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ مذکورہ اشتہار میں قابل اعتراض مواد شامل کرنے پر متعلقہ اشتہاری ایجنسی کوبلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اشتہار کے چلنے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ہو سکتا ہے یہ قابل اعتراض مواد غیر دانستہ طور پراشتہار میں شامل اور بعد ازاں نشر ہو گیا ہوتاہم معاملات جو بھی ہوں ہمیں اس پر افسوس ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پختون قومی غیرت اور حب وطنی کے عکاس ہیں۔ ان کا احترام ملک کے تمام صوبوں میں یکساں اہمیت کا حامل ہے۔    
تازہ ترین